ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بغداد میں بم دھماکے، 80سے زائد افراد ہلاک

بغداد میں بم دھماکے، 80سے زائد افراد ہلاک

Sun, 03 Jul 2016 18:09:46  SO Admin   S.O. News Service

بغداد3جولائی(آئی این ایس انڈیا)عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں78افراد ہلاک اور160زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ دونوں بم دھماکے شہر کے مصروف تجارتی مراکزمیں ہوئے۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے ان میں سے بغداد کے الکرادہ نامی تجارتی علاقے میں کیے گئے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسرا بم دھماکا اتوار کی صبح الشعب کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک جب کہ 16دیگر زخمی ہوئے۔


Share: